Live Updates

ترجمان جے یو آئی نے بجٹ کو آئی ایم ایف کے اشاروں پر عوام کا معاشی گلا گھونٹنے کی سازش قراردیدیا

بدھ 11 جون 2025 20:25

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے وفاقی بجٹ 2025اور 2026 کو آئی ایم ایف کے اشاروں پر عوام کا معاشی گلا گھونٹنے کی سازش قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ صرف اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے جس کا حقیقی فائدہ صرف حکمران طبقے کو ہوگا جبکہ غریب عوام کو مزید مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ دراصل غریب کے خاتمے اور حکومت کو بچانے کا منصوبہ ہے عالمی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن پر تیارکردہ اس بجٹ میں عوامی ریلیف کے بجائے حکومتی عیاشیوں کا مکمل بندوبست کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی تنخواہیں 200 فیصد بڑھا لیں جبکہ سرکاری ملازمین کو صرف 10 فیصد کا لالی پاپ دے کر مطمئن کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ قرض، سود اور کرپشن کا زہر معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اور اس کا خمیازہ ہر پاکستانی گھر اور کاروبار کو بھگتنا پڑ رہا ہے ایسی پریس ریلیز جے یوآئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ حالیہ اقتصادی سروے نے حکومتی ناکامی اور نااہلی کا پردہ چاک کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں میں شفافیت کا فقدان ہے اور عام آدمی کے مسائل کو نظر انداز کر کے صرف اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات