انسداد دہشت گردی عدالت میں آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کا مقدمے کی سماعت

بدھ 11 جون 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کا مقدمے کی سماعت ہوئی۔ آفاق احمد سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے آفاق احمد و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے اگلی تاریخ مقرر کردی۔ عدالت نے سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔

آفاق احمد و دیگر پر 21 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی۔ آفاق احمد کی ایما پر کنٹینر نذر آتش کیا گیا۔ کنٹینر سے چینی کی بوریاں بھی چوری ہوئیں۔ ملزمان نے تسلیم کیا کہ کنٹینر جلانے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا۔ آفاق احمد و دیگر ملزمان کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

آفاق احمد مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہیں۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ چکرا گوٹھ پولیس وین حملہ اور پولیس اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما اور دیگر 13 ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ ہائی پروفائل کیس کا فیصلہ ایک بار پھرمخر ہوگیا۔ عدالت نے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔ وکیل صفائی عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔

ملزم رئیس مما کو دوران سماعت کسی نے شناخت نہیں کیا۔ ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا جائے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم رئیس مما نے 2011 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے ریزرو پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق اور اہلکار سمیت 27 افراد زخمی ہوئے تھے۔ مقدمے میں رئیس مما، عمران لمبا سمیت 13 ملزم گرفتار ہیں۔ ملزمان کیخلاف 2011 میں زمان ٹان پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔