ق*اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ، بشیر ماندائی

بدھ 11 جون 2025 21:35

Mکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیراحمدماندائی نے کہاکہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انشاء اللہ سب کو حقوق روزگار میسر ہوگا ترقی اور کاروباروتجارت میں بہتری آئیگی بارڈربندش کا خاتمہ لاپتہ افرادمنظرعام پر آئیں گے دشمن کے ہتھکنڈے ناکام اورقوم ترقی وخوشحالی کے سفرپر رواں دواں ہوں گے ان سب کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیا جائے جماعت اسلامی ہی امید کی کرن ہے اسمبلی کے اندر اورباہرصرف جماعت اسلامی ہیں جو ہر زبان نسل اورعلاقے کے عوام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پشتون کیساتھ ہر مظلوم کاساتھی بن گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حقوق کے حصول ،لاپتہ افرادکی بازیابی ،ترقی وخوشحالی اور روزگار، انصاف کی فراہمی ،نوجوانوں،علمائے کرام ،تاجر ،قبائلی عمائدین ،وکلاء مزدورتاجر سب کی مشاور ت سے بلوچستان کے عوام کو حقوق دلانے کیلئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں بہت جلد اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کریں گے عوام کی امید جماعت اسلامی سے ہے ہر طرف مایوسی ہے ان حالات میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے عوام کو امید دلائی ہے اسمبلی میں مظلوموں کیلئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ آوازبلند کر رہے ہیں اسلام آبادکی طرف مارچ ،کوئٹہ میں دھرنا دیکر تحریک کو وسعت دیکر یکجہتی واتحاد بنائیں گے ہر طبقہ فکر سے مشاورت کا عمل جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان لاوارث نہ عوام بزدل ہے غیر مند عوام کی قوت سے جمہوری جدوجہد سے حقوق کے حصول کی جدوجہد تیز کریں گے ملک وقوم کے دشمن جمہوری جدوجہد کابھی راستہ روک رہے ہیں یہ حکمران جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے ہر علاقے کے نوجوان اورہر طبقہ فکر کے عوام لوٹ مار بدعنوانی ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں ۔ہر شعبہ کے لوگ اورمیڈیاحقوق کے حصول کے جمہوری میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں بلوچستان وسائل سے مالا مال مگر دیانت دار قیادت کافقدان ہے لاقانونیت ،ظلم وجبر ،ناانصافی ،بدعنوانی ،بدامنی ،بے راہ روی فحاشی وبے روزگاری نے بلوچستان کے نوجوانوں کو مایوس کر دیا ہے نوجوانون پرامن جمہوری جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ریاستی ظلم،جبر ،لاتعلق لوگوں کا غائب کرنا ،بدعنوانی اور ناانصافی اورطاقت کا استعمال نے بلوچستان میں آگ لگائی بلوچستان بارودپرکھڑاہوگیا ہے ان حالات میں ہم ظالموں لٹیروں عوام وریاست دشمنوں کے خلاف نوجوان کو جمہوری جدوجہد مذاہمت کیلئے تیار کر رہے ہیں ان شاء اللہ جماعت اسلامی عوام کو لٹیروں ظالموں شرپسندوں کے شروفساداورسازشوں سے نجات دلائیگی۔