Live Updates

بھارت، اقلیتی اور پسماندہ طبقوں کے طلباکی حالت قابل رحم

جمعرات 12 جون 2025 12:03

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) بھارت میں تعلیمی اداروں کے ہوسٹلوں میں اقلیتی برادریوں، دلت اور دیگر پسماندہ طبقوں کے طلباءکی حالت انتہائی قابل رحم ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے اقلیتی طلباءکی حالت زار اور انہیں پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کی اجرائی میں تاخیر کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 90فیصد طلباءپریشان ہیں جسکا تعلق اقلیتی اور پسماندہ طبقات سے ہے۔ راہول گاندھی نے لکھا کہ ہاسٹلوں میںدلت درج فہرست قبائل ، معاشی طور پر پسماندہ اور اقلیتی طبقوں کی حالت انتہائی خراب ہے ، دربھنگہ بہار کے امبیڈکر ہوسٹل کے میرے حالیہ دورے کے دوران طلباءنے شکایت کی یہ ایکچھوٹے سے کمرے میں چھ سات طلباءرہنے پر مجبور ہیں ، طلباءکو گندے ٹائلٹس ، پینے کے ناصاف پانی ، لائبریری یا انٹرنیٹ کی عدم دستیابی جیسے مسائل کا سامنا ہے ، علاوہ ازیں اقلیتی طلباءکو پوسٹ میڑک اسکالر شپ بھی تاخیر سے مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

راہول گاندھی نے کہا کہ بہار میں اسکالر شب پورٹل تین برس سے کام نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دلت،پسماندہ اور اقلیتی طلباءکے ہر ہاسٹل کا آڈت کیا جائے اور وہاں اچھا انفراسٹریکچر ، صفائی، اچھی غذا اور عمدہ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوںنے خط میں لکھا کہ پسماندہ برادریوں کے نوجوانوں کی ترقی تک ملک ترقی نہیں کرے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات