Live Updates

بھارت، اقلیتی اور پسماندہ طبقوں کے طلباء کی حالت قابل رحم

90فیصد طلباء پریشان ہیں جسکا تعلق اقلیتی اور پسماندہ طبقات سے ہے، راہول گاندھی

جمعرات 12 جون 2025 15:29

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)بھارت میں تعلیمی اداروں کے ہوسٹلوں میں اقلیتی برادریوں، دلت اور دیگر پسماندہ طبقوں کے طلباء کی حالت انتہائی قابل رحم ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے اقلیتی طلباء کی حالت زار اور انہیں پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کی اجرائی میں تاخیر کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے۔

انہوںنے لکھا کہ 90فیصد طلباء پریشان ہیں جسکا تعلق اقلیتی اور پسماندہ طبقات سے ہے۔ راہول گاندھی نے لکھا کہ ہاسٹلوں میںدلت درج فہرست قبائل ، معاشی طور پر پسماندہ اور اقلیتی طبقوں کی حالت انتہائی خراب ہے ، دربھنگہ بہار کے امبیڈکر ہوسٹل کے میرے حالیہ دورے کے دوران طلباء نے شکایت کی یہ ایکچھوٹے سے کمرے میں چھ سات طلباء رہنے پر مجبور ہیں ، طلباء کو گندے ٹائلٹس ، پینے کے ناصاف پانی ، لائبریری یا انٹرنیٹ کی عدم دستیابی جیسے مسائل کا سامنا ہے ، علاوہ ازیں اقلیتی طلباء کو پوسٹ میڑک اسکالر شپ بھی تاخیر سے مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

راہول گاندھی نے کہا کہ بہار میں اسکالر شب پورٹل تین برس سے کام نہیں کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دلت،پسماندہ اور اقلیتی طلباء کے ہر ہاسٹل کا آڈت کیا جائے اور وہاں اچھا انفراسٹریکچر ، صفائی، اچھی غذا اور عمدہ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوںنے خط میں لکھا کہ پسماندہ برادریوں کے نوجوانوں کی ترقی تک ملک ترقی نہیں کرے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات