
سال2024 دنیا بھر میں مسلح تنازعات کا سب سے ہولناک سال قرار
ناروے کے تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ، افریقہ سب سے زیادہ متاثرہونے والا خطہ قرار
جمعرات 12 جون 2025 15:45
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا: دنیا آج سے دس سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ پرتشدد اور منقسم ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق افریقہ سب سے زیادہ متاثرہ براعظم رہا جہاں 28 تنازعات ریکارڈ کیے گئے، جن میں ہر ایک کم از کم ایک ریاست تک پھیلا ہوا تھا۔
اس کے بعد ایشیا میں 17 مشرق وسطی میں 10، یورپ میں 3 اور امریکہ کی براعظمی حدود میں 2 تنازعات درج کیے گئے۔متاثرہ ممالک میں سے نصف سے زیادہ ایسے تھے جہاں دو یا اس سے زائد تنازعات بیک وقت جاری رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 کے مقابلے میں لڑائیوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تقریبا مستحکم رہی، جو اندازا 1 لاکھ 29 ہزار کے قریب تھی۔ اس بنا پر 2024 کو سرد جنگ کے خاتمے (1989) کے بعد چوتھے سب سے خونریز سال کا درجہ دیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں یوکرین اور غزہ کی پٹی میں جاری جنگوں کے دوران ہوئیں، جب کہ ایتھوپیا کے خطہ ٹیگرائے میں بھی پرتشدد جھڑپیں جاری رہیں۔اس تناظر میں سیری آس روستاد نے کہا کہ یہ وہ وقت نہیں جب امریکہ یا کوئی اور بڑی عالمی طاقت خود کو دنیا سے الگ تھلگ کر لے۔ عالمی سطح پر بڑھتے تشدد کے مقابلے میں تنہائی کی پالیسی ایک سنگین انسانی غلطی ہوگی۔ان کا کہنا تھا: یہ سوچ غلط ہے کہ دنیا آنکھیں بند کر کے ان تنازعات سے الگ ہو سکتی ہے۔ خواہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت ہو یا کوئی اور اگر اب عالمی یکجہتی سے دستبرداری اختیار کی گئی تو وہ استحکام بھی ختم ہو جائے گا جو امریکہ نے جنگِ عظیم دوم کے بعد دنیا میں قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ اس تحقیق میں استعمال ہونے والے اعداد و شمار سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی نے فراہم کیے ہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرین میں امریکی فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان
-
راہول گاندھی نے مودی کا جعلی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا
-
پیوٹن یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ
-
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان بیلا روس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے
-
وائٹ ہاؤس نےٹک ٹاک پرباضابطہ اکاؤنٹ لانچ کردیا
-
اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ دوبارہ چھڑسکتی ہے، ایران کا انتباہ
-
چیٹ جی پی ٹی سی لکھی گئی اسائنمنٹس پہچاننے کے لئے نیا ٹول تیار
-
غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کیلئے حماس کا خاتمہ ضروری ہے، ٹرمپ
-
مصر میں مشہور خاتون ٹک ٹاکر اسٹار’یاسمین‘ لڑکا نکلا
-
ٹرمپ نے زیلنسکی کو یوکرین کا بیس فیصد چھوٹا نیا نقشہ دیدیا
-
روسی صدر نے یوکرین کی سیکیورٹی ضمانت منظور کرلی، ٹرمپ
-
امریکی صدر کا ملک میں پوسٹل بیلٹ نظام ختم کرنے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.