Live Updates

حضرو،حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کرے،ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد

جمعرات 12 جون 2025 16:01

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) رکن قومی اسمبلی /ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد نے بجٹ 2025-26 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے گئے اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہوں میں معقول اضافہ کیا جائے۔ موجودہ مالی حالات میں ملازمین شدید دباؤ کا شکار ہیں، اور مجوزہ اضافہ ان کے مسائل کا حل نہیں۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وہ یہ معاملہ قومی اسمبلی میں مؤثر انداز میں اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت پاکستان نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافہ کیا بجٹ پیس کے دوران اسمبلی میں بھرپور آواز اٹھاؤں گا شیخ افتاب احمد نے کہا کہ سب کو دو ایک حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے اج ملک بے شمار مسائل کا شکار ہے وزیراعظم پاکستان اور ان کی پوری ٹیم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے دن رات کوشاں ہے حالیہ بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ملازمین وفاقی حکومت کے ملازمین ہیں معمولی تنخواہوں میں اضافے سے ان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوں سکیں۔\378
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات