
مظفرآباد آزاد کشمیر کی رونق کہلانے والے سائیں لیاقت دنیا کی رنگینیوں کو چھوڑ کر رخصت ہو گئے
معروف مجذوب شخصیت سائیں لیاقت کی نماز جنازہ ہائی کورٹ گرائونڈ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت
جمعرات 12 جون 2025 16:01
(جاری ہے)
معروف مجذوب شخصیت سائیں لیاقت کی نماز جنازہ ہائی کورٹ گرائونڈ میں ادا کی گئی،عکس مصلح امت محقق الحصر علامہ ابو تراب پیر سید حبیب الحق شاہ کاظمی ضیائی سلطانپوری ناظم اعلی جامعہ آمنہ ضیاء البنات ہمک ماڈل ٹائون اسلام آباد ایڈوکیٹ سپریم کورٹ پاکستان نے نماز جنازہ پڑھائی۔
دارالحکومت کی سڑکیں سائیں لیاقت کو رخصت کرنے والوں کی آمد کے لیے کم پڑ گئیں۔ 11 بجے ادا کیا جانے والا نماز جنازہ 15 منٹ تاخیر سے ادا کیا گیا مگر سائیں لیاقت کے چاہنے والوں نے شدید گرمی میں جنازہ ادا کیا اور اپنی دعاؤں کے سائے میں سائیں لیاقت کو رخصت کیا۔مظفرآباد گوجرہ کے رہائشی مجزوب اور معروف شخصیت لیاقت سائیں کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح اندرون و بیرون ممالک پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔لیاقت سائیں ایک مجذوب مگر ہردل عزیز عوامی شخصیت تھے۔ جو اکثر و بیشتر مظفرآباد کی سڑکوں پر دیگچہ،گلوب،یا دیگر لوہے سلور تانبے کی اشیاء گھسیٹتے نظر آتے تھے۔ہر مرد وزن یوتھ ان سے محبت و عقیدت رکھتی تھی۔انکی وفات پر ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔کئی ایک ناعاقبت اندیشوں نے اپنے اندر کی غلاظت کو سوشل میڈیا کی نظر کیا مگر اللہ والوں نے اللہ والے کے جنازے میں جوق در جوق شامل ہو کر ثابت کر دیا کہ عزت و شکت اسی کے ہاتھ میں ہے۔سائیں لیاقت کا جنازہ اس بات کا بھی غماز ہے کہ مجزوب ہونا الگ بات ہے اور اللہ کے ہاں محبوب ہونا الگ،سائیں لیاقت ایک بڑے اور شریف النفس خاندان کا کے چشم وچراغ تھے اس خاندان نے ہمیشہ شہر کی تعمیر وترقی خوشحالی کے لیے کردار ادا کیا اور کر رہے ہیں آج بھی اپر گوجرہ میں سائیں لیاقت چوک موجود ہے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.