
آئین اور قوانین کے باوجود پاکستان میں 10 سے 12 ملین بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں،شیری رحمن
پاکستان میں 26 ملین سے زیادہ بچے اسکول سے باہر ہیں جو کہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ، پنجاب میں صرف اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی تعداد ایک لاکھ چھبیس ہزار سے زائد ہے، چائلڈ لیبر کا خاتمہ قومی ہنگامی صورتحال کے طور پر لینے کی ضرورت ہے، نائب صدر پیپلزپارٹی
جمعرات 12 جون 2025 16:06

(جاری ہے)
شیری رحمن نے کہاکہ پاکستان میں 26 ملین سے زیادہ بچے اسکول سے باہر ہیں جو کہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔
انہوںنے کہاکہ یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ پنجاب میں صرف اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی تعداد ایک لاکھ چھبیس ہزار سے زائد ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے بچوں سے بدترین مشقت کے خاتمے کے لیے آئی ایل او کنونشن 182 کی توثیق کر رکھی ہے، چائلڈ لیبر کا خاتمہ قومی ہنگامی صورتحال کے طور پر لینے کی ضرورت ہے ۔شیری رحمن نے کہاکہ صرف بیانات نہیں، بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون پر سختی سے عمل درآمد ناگزیر ہے، پاکستان میں بچوں کے لیے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی چائلڈ لیبر کے خاتمے کی کنجی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چائلڈ لیبر کے خلاف جنگ میں تمام اداروں، حکومت، سول سوسائٹی اور عوام کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے آج اقدامات نہ کیے گئے تو کل بہت دیر ہو جائے گی، پاکستان میں بچوں سے مزدوری کا خاتمہ صرف قانون سازی سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے۔
مزید اہم خبریں
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
ایئر انڈیا حادثہ: ہلاکتیں 270 تک پہنچ گئیں، خاندان سوگوار
-
اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر مزید میزائل حملے
-
اسلاموفوبیا کے اصل ذمے دار اسرائیل اور امریکہ ہیں، سعد رفیق
-
ایران اسرائیل کشیدگی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی تمام تر بھارتی کوششیں ناکام
-
ملک میں جدید سفری ذرائع کے فروغ کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.