Live Updates

عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کر تے ہیں : جے یو آئی(ف)

نئے مالیاتی سال کا بجٹ ٹیکسوں کی بھرمار ہے محض سورج کی شعاعیں اور ہوا ٹیکسوں سے بچی ہوئی ہے

جمعرات 12 جون 2025 17:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا وسیم الحق،مولانا مفتی بشیر یوسف زئی،مولانا حنیف الحق،مولانا سراج خٹک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کر تے ہیں، مالیاتی سال 26-2025 کیلئے پیش کیے گئے بجٹ کو عوام اور مزدور دوست کسی صورت نہیں کہا جاسکتا،نئے مالیاتی سال کا بجٹ ٹیکسوں کی بھرمار ہے محض سورج کی شعاعیں اور ہوا ٹیکسوں سے بچی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ بجٹ کا عوام سے کوئی واسطہ نہیں،انکم کم اوراخراجات بڑھ جائیں گے ، پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، سولرپینل مہنگے،آن لائن خریداری میں ٹیکس ،بجلی کے بلوں میں دس فیصدسرچارج اورپانچ سوارب اضافی ٹیکسوں سے عوام کی کمرمزیدٹوٹ جائے گی،غربت اوربے روزگاری کی شرح میں مزیداضافہ ہوگا،مہنگائی کا نہ رکنے والاطوفان آئے گا اوربجلی ،گیس کے بل عوام کی پہنچ سے دورہوجائیں گے،جے یو آئی حکومت سے مطالبہ کر تی ہے کہ بجٹ میں فوری نظر ثانی کی جائے ،عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات