Live Updates

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون عطیہ کرنے والوںکا عالمی دن14جون ہفتے کو منایا جائے گا

جمعرات 12 جون 2025 19:33

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون عطیہ کرنے والوںکا عالمی دن14جون ہفتے کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدناگہانی آفات اور حادثات کی شکل میں خون کی ضرورت اور مفت خون عطیہ کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میںسماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین انسانی زندگی کیلئے خون اور خون عطیہ کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات