
بچے قوم کا روشن مستقبل ہیں اور جبری مشقت کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، یوسف رضا گیلانی
بچوں سے مشقت لینا معاشرتی ناسور اور ناقابلِ معافی جرم ہے جس کے خلاف مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، چیئر مین سینٹ کا بیان
جمعرات 12 جون 2025 20:27

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بچوں کو جبری مشقت سے محفوظ، تعلیم دوست اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر سطح پر سنجیدہ اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمان بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی اور اقدامات کے لیے پٴْرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مشقت سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے تاکہ وہ ایک محفوظ، تعلیم یافتہ اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی اور دیگر اقدامات عمل میں لا رہی ہے تاکہ معاشرے میں چائلڈ لیبر کے ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کے لیے میڈیا، سول سوسائٹی اور عوام کا یکجا ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو بطور قوم یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہر بچے کو تعلیم، تحفظ اور بہتر زندگی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی اجتماعی اور انفرادی ذمہ داری پوری کریں گے تاکہ پاکستان کو ایک روشن، محفوظ اور ترقی یافتہ مستقبل کی جانب گامزن کیا جا سکے۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
ایئر انڈیا حادثہ: ہلاکتیں 270 تک پہنچ گئیں، خاندان سوگوار
-
اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر مزید میزائل حملے
-
پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی تمام تر بھارتی کوششیں ناکام
-
ملک میں جدید سفری ذرائع کے فروغ کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مفاد پر مبنی خدمات کی فراہمی کیلئے جامع آئی ٹی اصلاحات کا آغاز کر دیا
-
پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، وزیراعظم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
جب تک حکمران طبقہ اپنے مفادات کی نفی نہیں کرے گا عام عوام کو ریلیف نہیں ملے گا‘مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.