
ڈائریکٹرجنرل ایس سی او میجرجنرل عمراحمد شاہ نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج شاردہ میں فری لانسنگ ہب کا افتتاح کردیا
جمعرات 12 جون 2025 21:47
(جاری ہے)
قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ و دیگر کااساتذہ اور طلبانے فری لانسنگ ہب کی افتتاحی تقریب آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ نے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں نوجوانوں کو شعبہ آئی ٹی میں موجود روزگار کے مواقع سے روشناس کرانا وقت کا تقاضاہے۔وادی نیلم میں ذہین لوگ ہیں، امید ہے ہماری اس معمولی کاوش سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم، قوم کا اتحاد اور فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت لائق تحسین ہے۔ایس سی او آئندہ مالی سال کے دوران آزاد کشمیر میں 150سے زائد ایس سی او کےٹاور نصب کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ایس سی او نے آزاد کشمیر میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں 80فری لانسنگ ہب قائم کیے ہیں جلد 100 لانسنگ ہب کا ہدف مکمل کریں گے ۔طلباء وطالبات کو آئی ٹی کی تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔شونٹھر وادی میں ٹاور نصب کرتے ہوئے انٹرنیٹ اور فون کی سروس فراہم کریں گے۔آن لائن نوجوان نسل آئی ٹی کے ذریعے روزگار حاصل کریگی۔ افواج پاکستان کے ساتھ قوم کے یکجہتی کے سچے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی سہولت کو بہتر کرنے کے لیے سسٹم کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں۔ 2026جون تک آزاد کشمیر کے قریہ قریہ میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولیات کی سہولت میسر ہوںگی۔طلبا و طالبات کی آئی ٹی کے شعبے میں دلچسپی خوش آئند ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایس سی او کو فری لانسنگ ہب کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی ایس سی او نے فری لانسنگ ہب کا تفصیلی معائنہ کیا اور طلبا کے ساتھ گفتگو کی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔\378مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.