Live Updates

ایکشن کمیٹی پبی کا بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

17 جون سے تارو جبہ کے مقام سے مرحلہ وار جی ٹی روڈ بند کرنے کا فیصلہ

جمعرات 12 جون 2025 22:33

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) ایکشن کمیٹی پبی نے بجلی کے ناروا اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے 17 جون سے تارو جبہ کے مقام سے مرحلہ وار جی ٹی روڈ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ صبح 9 سے شام 7 بجے تک جی ٹی روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔ تحصیل ہال پبی میں ایکشن کمیٹی پبی میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام ف، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز پرویز خٹک گروپ، تنظیم اہلسنت والجماعت، جماعت اسلامی، انجمن تاجران پبی بازار ، انجمن دکانداران شیخ شہباز بابا روڈ کے عہدے داروں کے گرینڈ اجلاس سے تحصیل چیئرمین پبی اور صدر ایکشن کمیٹی پبی غیور خٹک اور جنرل سیکرٹری ایکشن کمیٹی اور تحصیل پریس کلب پبی کے صدر محمد الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے مولانا عبدالقیوم حقانی ، مولانا عثمان علی شاہ، مولانا فدا محمد، علی حیدر، رحمت خان، شہزاد خان، پیر آصف خان، فلک نیاز خان، ماسٹر دلاور خان، واجد خان، تحصیل کونسل پبی کے ناظمین تیمورکمال، ارشد خان ،فضل نبی ،محمد الیاس ، خلیفہ، صدام درانی ،ملک اجمیر، سہیل خان، شاہنواز خان، فوجی ماما، وکیل شاہ، جان بابو ، عیسیٰ خان، ملک قاسم ،حیدر خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا 17 جون سے احتجاجی تحریک کا آغاز تارو سے ہوگا۔

(جاری ہے)

جہاں ان دیہات کے ہزاروں افراد جی ٹی روڈ کو بند کیا جائے گا اور ایک ہفتے تک جی ٹی روڈ کو بند کیا جائے گا۔ 23 جون کو پبی زیارت سٹاپ پر جی ٹی روڈ کو بند کیا جائے گا اور پبی بازار اور شیخ شہباز بابا بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگا اور ہزاروں افراد کا جلسہ ہوگا۔ جس میں دوسرے مرحلے کے احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات