Live Updates

175کھرب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ عوام کے لئے معاشی ریلیف کی بجائے ٹیکسوں کی بھرمار لے آیاعنایت علی شاہ

جمعرات 12 جون 2025 22:36

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر و سابق ایم این اے سید عنایت علی شاہ نے کہا کہ 175کھرب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ عوام کے لئے معاشی ریلیف کی بجائے ٹیکسوں کی بھرمار لے آیا کاشتکاروں اور کسانوں کو زندہ درگور کیا جارہا ہے پیپلز پارٹی عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتی ہے چینی گھی سمیت متعد اشیا ضروریہ مہنگی ہو گی غریب شہری پریشان ن لیگی وزرا کیسے کہہ رہے ہیں کے یہ متوازن بجٹ ہے وفاقی بجٹ میں غریب عوام کو دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں ملے گا آئی ایم ایف کی غلامی کے زیر سایہ بننے والا وفاقی بجٹ دن کی روشنی میں عوام کی آنکھیں کھول دے گا پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت ملک بھر میں صنعتی مزدوروں کو فوری سستی علاج کی سہولت دلائے، ڈیتھ گرانٹ کو 8 سے بڑھا کر 10لاکھ کریں،میرج گرانٹ کو 4 سے بڑھا کر 5لاکھ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک سروے کے مطابق پاکستان کی 44 فیصد آبادی یعنی 10 کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات صدر پاکستان سے شیئر کئے جائے اور پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی سے شیئر کئے جائے صدر پاکستان آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زردرای غریب آدمی کے لئے صرف جاندار آواز نہ اٹھائے عملی اقدامات کو یقینی بنانے میں بھی اپنا اپنا حقیقی کردارا دا کرے جس کی جیالے توقع رکھتے ہیں پاکستا ن پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا جائے، ہم 500 فیصد اضافہ نہیں مانگ رہے، اور کم ازکم تنخواہ 50 ہزار کی جائے غریب عوام کا معاشی طور پر بہت برا حال ہے ن لیگ جھوٹے دعوے اور وعدے کر رہی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافے اور کم از کم تنخواہ 50 ہزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات