پاکستان پوسٹ نے عید کی تعطیلات کے دوران انٹرنیشنل اور لوکل ڈاک کی ترسیل اور سارٹنگ جاری رکھی، ترجمان

جمعرات 12 جون 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) پاکستان پوسٹ نے 6 تا 9 جون عید کی تعطیلات کے دوران انٹرنیشنل اور لوکل ڈاک کی ترسیل اور سارٹنگ جاری رکھی۔

(جاری ہے)

پاکستان پوسٹ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان پوسٹ کے قانون کے مطابق تین دن سے زائد تعطیلات کی صورت میں ڈاک آپریشن معطل نہیں ہوتا اور ضروری عملہ تعینات کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کے تحت اندرون و بیرون ملک ڈاک کی ترسیل پر مامور ڈسٹرکٹ میل اور انٹرنیشنل میل دفاتر میں ضروری عملے نے فرائض سر انجام دیئے جبکہ جمعہ 6 جون کو ارجنٹ میل اور رجسٹرڈ ڈاک بھی تقسیم کی گئی اور اس روز ملک بھر کے ڈیلیوری پوسٹ آفسز کا متعلقہ عملہ خدمات پر مامور رہا۔\395