Live Updates

بھارتی شہر احمدآباد میں مسافر طیارے کی حادثے کے وقت کی ویڈیو سامنے آگئی

جمعرات 12 جون 2025 20:05

احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)بھارت کے شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کے مسافر طیارہ کے گرکر تباہ ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 240 سے زائد افراد سوار تھے ،حادثے کے شکار طیاریمیں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا۔ائیر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔طیارہ حادثے کے بعد جائے حادثہ کی ویڈیوز میں دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا اور حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی اور پھر ٹیکنیکل طور پر گرکر تبا ہوگئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات