تحریک لبیک حیدرآباد کے رہنمائوں کا نعمان محسن خان قادری کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار

جمعرات 12 جون 2025 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی ناظم نشر و اشاعت سندھ سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے ایک تعزیتی بیان میں مرکزی رکن شوری و ناظم نشر و اشاعت ٹی ایل پی ریحان محسن خان کے بڑے بھائی نعمان محسن خان قادری کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بے حساب مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اس صبر پر اجر عظیم عطا فرمائے۔