Live Updates

سٹریٹجک استحکام اورتخفیف اسلحہ سمیت متعدد موضوعات پر انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں گول میز مباحثہ

جمعرات 12 جون 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ سینٹر نے یورپی یونین کے خصوصی سفیر برائے عدم پھیلا ئواور تخفیف اسلحہ سٹیفن کلیمنٹ کے ساتھ ایک وسیع گول میز مباحثہ کی میزبانی کی۔اجلاس کا مقصد ہتھیاروں کے کنٹرول، عدم پھیلائو اور تخفیف اسلحہ سمیت متعدد موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کرنا تھا۔

شرکا میں چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز خالد محمود، ، ممبر بی او جی سفیر ضمیر اکرم اور آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ سینٹر ٹیم کے ارکان شامل تھے۔ اے سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ملک قاسم مصطفیٰ نے سیشن کی نظامت کی۔ سیشن میں نامور پاکستانی سفارت کاروں، ماہرین تعلیم اور تزویراتی امور پر توجہ مرکوز کرنے والے تھنک ٹینکس کے اراکین نے شرکت کی ،بین الاقوامی اور علاقائی امن، سٹریٹجک استحکام، ہتھیاروں کے کنٹرول اور تخفیف اسلحہ کے بارے میں وسیع پیمانے پر ہونے والی بات چیت کے دوران شرکا نے خاص طور پر عالمی اور علاقائی پیش رفتوں پر توجہ مرکوز کی۔

(جاری ہے)

بات چیت میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے مضمرات، کثیر جہتی برآمدی کنٹرول کے نظام اور یوکرین اور ایران کے جوہری پروگرام سمیت عالمی سلامتی کے ہاٹ سپاٹ کا احاطہ کیا گیا۔ پاکستان اور یورپی یونین دونوں نے سائنس، ٹیکنالوجی اور عدم پھیلائو کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے باقاعدہ، منظم شمولیت کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات