Live Updates

حج کی ادائیگی کے بعد 153 حجاج کرام کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچ گئے،مشیر نسیم الرحمان خان نے کوئٹہ انٹرنیشل پرحاجیوں کا پرتپاک استقبال کیا

جمعرات 12 جون 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) صوبائی مشہر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے،جمعرات کو جدہ سے حج کی ادائیگی کے بعد 153 حجاج کرام کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچ گئے،وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان نے کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پرحاجیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعدحجاز مقدس سے عازمین حج کو لیکرپہلی پرواز کوئٹہ پہنچ گئی،جمعرات کو جدہ سے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی حج پرواز کے ذریعے 153 حجاج کرام کوئٹہ انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچی تو وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر حاجیوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انھیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پرمحکمہ مذہبی امور،پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اوردیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات