Live Updates

پاکستان کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت

جمعہ 13 جون 2025 12:00

پاکستان کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی  مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور ناجائز جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ پرعزم یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور واضح طور پر اس اشتعال انگیزی کی مذمت کرتا ہے جو پورے خطے اور اس سے باہر کے امن، سلامتی اور استحکام کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے اور سنگین مضمرات کی حامل ہے۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے اس جارحیت کو فوری طور پر روکیں اور جارح کو اس کی کارروائیوں کا جوابدہ ٹھہرائیں۔\932
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات