Live Updates

ادھمپور،سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک ، ایک زخمی

جمعہ 13 جون 2025 12:26

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع ادھم پور میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں 2افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں سے ادھمپور جانے والی ایک کار پرنس ڈھابہ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں سنیل ورما اور اشک کمار نامی دو افراد ہلاک جبکہ شام سنگھ راجپوت نامی ایک 35سالہ شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات