
قومی اسمبلی ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت،ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کی قرارداد منظور
جمعہ 13 جون 2025 13:06
(جاری ہے)
یہ ایوان انتہائی مایوسی کے ساتھ نوٹ کرتا ہے کہ 13 جون 2025 ء کی تاریک گھڑیوں میں کیے گئے حملے سے نہ صرف اقوام متحدہ کی رکن ریاست کی خودمختاری اور سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے بلکہ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کی بھی واضح خلاف ورزی ہے۔
یہ ایوان خبردار کرتا ہے کہ اسرائیل کی اس طرح کی مسلسل جارحیت نے نہ صرف مشرق وسطی بلکہ پوری دنیا کو سنگین خطرات میں ڈال دیا ہے، جس کے سنگین نتائج کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہو گی۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ یہ ایوان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور اس حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لئے دعاگو ہے۔ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کے اجلاس بلائے تاکہ ایران پر جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے، اس کی مذمت کی جائے۔ قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دیدی۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.