Live Updates

بی جے پی حکومت کشمیریوں کی آواز دبانے کےلئے عدلیہ کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

جمعہ 13 جون 2025 13:21

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کی جائز سیاسی آواز کو خاموش کرنے کے لیے عدلیہ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں عالمی برادری سے انسانی حقوق کی بڑھتی سنگین خلاف ورزیوں ، حقوق کی سلبی اور سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کا موثر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام نے کشمیریوں پر ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دہلی ہائیکورٹ کی طرف سے حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت عدالتوں کو کشمیریوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے جوجعلی اور من گھڑت مقدمات میں انہیں سزائیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کو طاقت کے بل پر دبانا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری ریاستی جبر کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بھارتی قیادت پر دبائو ڈالے۔\932
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات