
شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی برسی منائی گئی
جمعہ 13 جون 2025 14:50
(جاری ہے)
یہ کسرت ان کی گائیکی کا اساس بنی اور ان کی سریلی آواز مزید نکھر گئی۔مہدی حسن کے والد اور چچا مہاراجہ بڑودہ کے دربار سے وابستہ تھے۔
انہوں نے انتہائی کم عمری میں مہدی حسن کو اس قابل کر دیا کہ وہ مہاراجہ بڑودہ کے دربار میں اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں۔مہدی حسن کے فن کو نکھارنے میں ان کے بھائی غلام قادر نے بھی اہم کردار ادا کیا جو لکھنؤ کی موسیقی کی ممتاز درس گاہ کے فارغ التحصیل تھے اور اسی باعث پنڈت کہلاتے تھے۔قیام پاکستان کے بعد مہدی حسن اور پنڈت غلام قادر لاہور منتقل ہو گئے اور فلمی صنعت میں قدم جمانے کی کوشش کی لیکن خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے کے باعث وہ چیچہ وطنی چلے گئے اور انھیں سائیکلوں کی مرمت کا کام بھی کرنا پڑا۔پھر انھوں نے کاروں کو ٹھیک کرنے کا کام بھی سیکھا تاہم موسیقی سے ان کا لگاؤ جنون کی حد تک برقرار تھا۔اسی زمانے میں انھوں نے ریڈیو پاکستان کراچی میں موسیقی کے پروگراموں کے لیے آڈیشن دیا ۔اس کے بعد انہیں گاہے بہ گاہے ریڈیو پاکستان بلایا جانے لگا اور ساتھ ہی ساتھ وہ شادی بیاہ اور ایسی ہی دوسرے پروگراموں میں اپنی گائیکی کا جادو جگانے لگے۔ ان پروگراموں میں وہ زیادہ تر طلعت محمود کے گانے سناتے تھے۔ ہدایت کار رفیق انور کو ان کی گائیکی بہت پسند آئی اور انھوں نے مہدی حسن کو اپنی فلم ’’شکار ‘‘میں گانا گانے کی دعوت دی۔ مہدی حسن نےکراچی آ کر چار نغمے ریکارڈ کروائے ۔ان نغموں میں سے دو مہدی حسن نے تنہا گائے اور دو میں ان کا ساتھ مدھو الماس نے دیا۔ انہوں نے 1957 میں کراچی میں ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا۔1962 میں فلم فرنگی کے گیت ’’گلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے‘‘ مہدی حسن کی پہلی مشہور غزل تھی۔دنیا میں جہاں جہاں غزل گائی اور سنی جاتی ہے وہاں مہدی حسن کی مدھر آواز کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ان کا گیت’’ اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا ‘‘سب سے زیادہ مشہور گانوں میں شمار ہوتا ہے۔مہدی حسن نے اپنی زندگی میں25 ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزل گائیں۔مہدی حسن کو مشکل راگوں پر بھی کمال گرفت حاصل تھی وہ آوازجو دلوں کو چھو لیتی تھی،وہ شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آواز تھی مایہ ناز بھارتی گلوکارہ لتا منگیشتر بھی اان کی بہت بڑی مداح تھیں۔ مہدی حسن کو حکومت کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت نمایاں قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کے باعث 13 جون 2012 کو کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ ان کی برسی کے موقع پر شو بز انڈسٹری اور گلو کار برادری سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے مہدی حسن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.