Live Updates

خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابرکرنیکا فیصلہ

جمعہ 13 جون 2025 16:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی تنخواہوں کو پنجاب پولیس کے برابر لانیکی تجویز بجٹ میں شامل ہے۔پولیس کے گریڈ ایک سے 16 تک کے اہکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کی جائیں گی۔گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اسپیشل الاؤنس میں اضافیکی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بجٹ میں 16 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقارحمید نے بتایا کہ حکومت کا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے۔آئی جی کے پی نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے سے پولیس کا مورال مزید بلند ہوگا، فنڈز کی فراہمی سے قبائلی اضلاع میں پولیس کو مضبوط کیا جائیگا اور جدید اسلحہ خریدا جائیگا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات