وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کی اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت

جمعہ 13 جون 2025 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے ایران میں معصوم شہریوں، اعلیٰ فوجی قیادت اور سائنسدانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کی جارحیت پر خاموش نہ رہے، اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی طاقتیں فوری ایکشن لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مظلوم قوموں کے ساتھ کل بھی کھڑا تھا، آج بھی کھڑا ہے، اسرائیل کا حملہ عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے، خطے کو جنگ سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔