Live Updates

عمران خان کی بہنوں کی درخواست منظور، بار بار ضمانتوں پر عدالت کا اظہارِ برہمی

جمعہ 13 جون 2025 17:17

عمران خان کی بہنوں کی درخواست منظور، بار بار ضمانتوں پر عدالت کا اظہارِ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی، تاہم عدالت نے بار بار ضمانتوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے روبرو 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔

(جاری ہے)

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے ہیں۔ آپ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔ کورٹ میں آنا پسند نہیں کر رہیں تو پولیس کے پاس کیسے جائیں گی۔ عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بھی آپ نے یہی کیا۔ 8 ماہ بیل چلائی اور عدم پیروی پر خارج کردی۔ پچھلی سماعت پر بھی آپ نے کہا وہ فیصل آباد ہیں۔ سالہا سال بیل چلا کر عدالتوں کا نام خراب نہ کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات