Live Updates

تحریک انصاف نے ملک کا بیڑا غرق کیا، رانا احسان افضل

ملک مضبوط معیشت سے چلتے ہیں، بھارت اپنے پائلٹوں کی تربیت کرے، فیصل چوہدری

جمعہ 13 جون 2025 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)مسلم لیگ(ن)کے رانا احسان افضل نے کہاکہ بھارت نے مسافر طیارے کے حادثے کا الزام پاکستان پر لگایا تو اس کی ساکھ مزید خراب ہوگی اور اسے مسخرا سمجھا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ عوام دوست ہے مگر ارکان پارلیمینٹ کی معقول تنخواہیں ہونی چاہیں، ساتھ ساتھ بڑھتی رہی تو بہتر ہے مگر ایک ہی بار بڑے اضافے پر سوال اٹھتا ہے، تحریک انصاف نے ملک کا بیڑا غرق کیا، یہ واحد جماعت ہے ،جس نے آئی ایم ایف کے سامنے دھر نا دیا کہ پاکستان کو قرضہ نہ دیا جائے۔

تحریک انصاف کے فیصل چوہدری نے کہاکہ ملک جنگیں جیتنے سے نہیں ،مضبوط معیشت سے چلتے ہیں مگر حکومت نے اس کا بیڑا غرق کردیا، تنخواہیں بڑھانے کا طریقہ کار ہوناچاہیے، حالیہ جنگ میں شکست کے بعد مودی سرکارپر شدید دبا ہے مگر ہر معاملے کو سیاست کیلیے استعمال کرنا بڑا بے رحمانہ ہے، پاکستان کا اس سے کیا لینا دینا، بھارت اپنے پائلٹوں کی تربیت کرے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات