Live Updates

مسلط ٹولے نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا لیکن اپنی تنخواہوں میں کئی سوگنا اضافہ کرلیا

سیاسی مخالفین تو ایکسپوز ہو چکے، اب پی ٹی آئی صفوں میں جو ہیں ان کے ایکسپوز ہونے کا وقت ہے، بہتر ہے وہ اپنا قبلہ درست کریں، عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والوں کو اپنا محاسبہ کرنا چاہیے۔ رہنماء پی ٹی آئی مسرت چیمہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 جون 2025 20:18

مسلط ٹولے نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا لیکن اپنی تنخواہوں میں کئی سوگنا ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلط کئے گئے ٹولے نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ انہوںنے کبھی عوام کی عدالت میں نہیں جانا ، عوام کو دووقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے از خود اپنی تنخواہوںمیں 15،15لاکھ روپے کا اضافہ کر لیا ہے ،پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے عمران خان کے نام پر ووٹ حاصل کیا ہے انہیں خود اپنا محاسبہ کرنا چاہیے کیا وہ اپنا حق ادا کر رہے ہیں، بشری بی بی کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس پر کوئی کھل کر بات بھی نہیں کر رہا، ہمارے سیاسی مخالفین تو ایکسپوز ہو چکے ہیں اب جو ہماری صفوں میں لوگ ہیں ان کے ایکسپوز ہونے کا بھی وقت ہے ، ،بہتر ہے کہ اپنا قبلہ درست کیا جائے اور عمران خان کو جیل سے باہر لانے کیلئے عملی اور حقیقی کوشش کی جائے۔

(جاری ہے)

سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلط کئے گئے جعلی حکمران غریبوں کا محنت سے کمایا ہوا پیسہ لوٹنے اور چوری کرنے کے درپے ہیں ، پہلے لوگوں کو سولر پینل کی جانب راغب کیا گیا اور اب سولر کی درآمد پر 18فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے،اب تو عوام کو لالے پڑ گئے ہیںکہ ہم جن گھروںمیں رہتے ہیں کہیںان پر بھی قبضہ نہ کر لیا جائے ۔

اگر پاکستان میں اس وقت نہیں سوچا رہا تو وہ غریب عوام کے بارے میںنہیں سوچا جارہا ۔ مسلط ٹولہ اپنی مراعات اور تنخواہوں میں کئی سو گنا اضافہ کر رہا ہے انہیں اس لئے شرمندگی نہیں کیونکہ انہوںنے کون سا عوام کاسامنا کرنا ہے ۔آج ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اپنے عروج پر ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ہم ملک میں جنگل کا قانون کا ذکر کرتے ہیں تو یہ لوگ برا مناتے ہیں ۔

عمران خان اپنی قوم کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں اور ان شا اللہ ڈٹے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جو موجودہ قیادت ہے انہیں سوچنا پڑے گا کیا وہ اپنا حق ادا کر رہے ہیں وگرنہ ان کے پاس گھر بیٹھنے کاآپشن موجود ہے ۔ہمارے سیاسی مخالفین تو ایکسپوز ہو چکے ہیں اب جو ہماری صفوں میں لوگ ہیں ان کے ایکسپوز ہونے کا بھی وقت ہے ، جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان کو کچھ معلوم نہیں وہ ان کی خام خیالی ہے ،بہتر ہے کہ اپنا قبلہ درست کیا جائے اور عمران خان کو جیل سے باہر لانے کیلئے عملی اور حقیقی کوشش کی جائے۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت نے جعلی اعدادوشمار پیش کئے ۔ زراعت اور لارج اسکیل مینو فیکچرننگ کی گروتھ منفی ہے ، کسانوں کو اپنی فصلوں کی صحیح قیمت نہ ملنے کی وجہ سے اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ، آج ساڑھے گیارہ کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، ساڑھے تین کروڑ لوگ انتہائی غربت سے نیچے چلے گئے ہیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات