
دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں پاکستان میں سب سے زیادہ دہشتگرد حملے ہوئے
ٹھوس شواہد ہیں کہ بھارتی پراکسیز بلوچستان میں دہشتگردی کررہی ہیں، سندھ طاس معاہدہ کمزور ہوا توعلاقائی امن کو خطرہ ہوگا، ماحولیاتی وسائل کو نقصان پہنچانا خطرناک ہوسکتا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی یورپین تھنک ٹینک کو بریفنگ
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 13 جون 2025
22:09

(جاری ہے)
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یورپین یونین تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا، مودی حکومت نے پہلگام واقعے کے حوالے سے ابھی تک کوئی شواہد پیش نہیں کیے ہیں۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان نے بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی، جس کے جواب میں بھارت نے بلااشتعال جارحیت کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس منصوبے کو غیر قانونی طور پر معطل کردیا، معاہدہ معطل کرنا خطے میں امن کو خراب کرنے کے مترادف ہے، ماحولیاتی وسائل کو ہتھیار بنانا خطرناک ہوسکتا ہے،بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان نے اپنا جوابی حق استعمال کیا، پوری کشیدگی میں پاکستان نے جارحانہ اقدامات کے بجائے تحمل سے کام لیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو پاکستان کا ردعمل یقینی ہوگا اور پاکستان کو مجبورا اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف علاقائی ماحولیاتی نظام کو خطرہ ہے بلکہ آبی سفارت کاری سے متعلق بین الاقوامی اصولوں کی سالمیت کو بھی خطرہ ہے۔انہوں ںے واضح کیا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، کشمیر، پانی اور تجارت جیسے معاملات صرف بات چیت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے فاقہ کشوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
-
اقوام متحدہ میں اصلاحات کی تجاویز غور و خوض کے لیے رکن ممالک کے حوالے
-
ہیٹی گینگ وار: اپریل سے جون کے دوران 1,500 سے زیادہ افراد ہلاک
-
سلامتی کونسل: یوکرین میں فوری جنگ بندی کے لیے سفارتکاری پر زور
-
ماں کا دودھ صحت عامہ کو بہتر بنانے اور معیشتوں کو بہتر کرنے میں مددگار
-
قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے لیکن سیاست یا کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان
-
ملک کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر غیر ملکیوں کیلیے علیحدہ امیگریشن کائونٹر بنانے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی ،فسادیوں کا گرو جب انقلاب نہیں لاسکے تو قاسم و سلمان کیا تیرمارلیں گی ‘عظمیٰ بخاری
-
ایران کے صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
-
امام کعبہ کی جعلی اکاؤنٹس و ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کیخلاف تنبیہ
-
اوگرا کی غیر قانونی اور غیر معیاری ایل پی جی فلنگ پلانٹس کے خلاف کارروائی، دو پلانٹس سیل
-
عمران خان کی کئی ماہ بعد بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.