Live Updates

پاکستان نے ایران اسرائیل تنازع کے بعد ایران زیارات کے لیے جانے والوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی

؂ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں،موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، دفتر خارجہ

جمعہ 13 جون 2025 22:25

پاکستان نے ایران اسرائیل تنازع کے بعد ایران زیارات کے لیے جانے والوں ..
×اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) پاکستان نے ایران اسرائیل تنازع کے بعد ایران زیارات کے لیے جانے والوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ح*دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں۔حکام نے کہا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ ا?تا رہتا ہے۔ اور زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہے۔ جہاں سے پاکستانیوں کو وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات