
اسرائیلی حملہ ایرانی سالمیت وخودمختاری کے خلاف اور عالمی جنگی جرائم ہے،علامہ باقر عباس زیدی
مرکزی احتجاجی مظاہراجامع مسجد خوجا اثناء عشری کھاردر کے باہر کیا گیا،اسرائیل کا وجود خطہ میں ناسور بنتا جارہا ہے،رہنما ایم ڈبلیو ایم
جمعہ 13 جون 2025 21:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل و امریکہ کو خطہ میں شکست کا سامنا ہے صہیونی جارحیت نے پورے خطہ کے امن کو تباہ کر دیا ہے۔
امت مسلمہ کو داخلی و خارجی سازشوں کا شکار کر کے کمزور کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک آج اگر ایران کا ساتھ نہیں دیں گے تو کل ان کی بھی بقاء کا مسئلہ بن جائے گا ایران پر اسرائیل حملہ کھلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں لاکھوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اسرائیل امریکہ و یورپی ممالک کی سرپرستی میں پورے خطہ میں دہشتگردی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین،لبنان،یمن، شام،عراق اور ایران پر صہیونی جارحیت تاحال جاری ہے صہیونی جارحیت کے خلاف ایران کا دفاع امت مسلمہ کا دفاع ہے ملکی عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی بے گناہ ایرانی عسکری قیادت و عوام سمیت حکومت ایران سے اظہار ہمدردی کرتے ہے اور دعاگو ہیں کے خداوند ان کے درجات بلند فرمائے احتجاجی مظاہرے میں علامہ صادق جعفری، مولانا حیات عباس،علامہ مبشر ھسن،ناصر الحسینی،مولانا ملک عباس سمیت علماو کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ و ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کھلی جارحیت، عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ میں اس بزدلانہ اور مجرمانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اسرائیل کی یہ حرکت نہ صرف ایران کے خلاف ہے بلکہ پوری امت مسلمہ کی غیرت، خودمختاری اور سلامتی کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔اسرائیل جو مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی میں ملوث ہے، آج ایک اور آزاد اسلامی ملک پر حملہ آور ہو کر اپنے مکروہ عزائم کو بے نقاب کر چکا ہے۔ یہ حقیقت دنیا پر واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کا زوال قریب آ چکا ہے اور ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ظالم اور جابر قوتیں صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گی۔ایران کو اس جارحیت کا پورا حق حاصل ہے کہ وہ اس کا منہ توڑ، فیصلہ کن اور مؤثر جواب دے۔ ایران کا دفاع درحقیقت امت مسلمہ کا دفاع ہے۔ پوری امت مسلمہ کو اس نازک گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے اور صہیونی جارحیت کے خلاف یک زبان، یک جان اور یکجہتی کے ساتھ میدان میں آنا ہوگا۔دشمن کا دیرینہ منصوبہ یہی ہے کہ ہر مسلم ملک کو تنہا کر کے اسے آسان ہدف بنایا جائے، اور اسے داخلی و خارجی سازشوں کا شکار کر کے کمزور کیا جائے۔ ایسے حالات میں مسلم حکمرانوں، دینی و فکری رہنماؤں، اور رائے عامہ پر اثر رکھنے والے تمام افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ دانشمندی، بصیرت اور جرأت کے ساتھ ان سازشوں کا مقابلہ کریں اور امت کے اتحاد و دفاع کے لیے عملی کردار ادا کریں۔اب وقت آ گیا ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کر ظالم صہیونی ریاست اور اس کے حواریوں کو واضح پیغام دے کہ مسلم ممالک کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی پر حملہ پوری امت پر حملہ تصور کیا جائے گا، اور اس کا ہر محاذ پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.