Live Updates

مقبوضہ جموںوکشمیر ، دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد،ادھمپورسڑک حادثے میں 2 افراد ہلاک

ہفتہ 14 جون 2025 16:31

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع سری نگر کے علاقے اتھواجن کے قریب دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے لاش دیکر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی۔لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ادھر جموں خطے کے ضلع ادھم پور میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات