
منشیات کے خلاف کمشنر پشاور ڈویژن کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، صدر پاکستان بزنس فورم
ہفتہ 14 جون 2025 16:33
(جاری ہے)
شہزاد احمد نے اعلان کیا کہ پاکستان بزنس فورم کمشنر پشاور کے ہر مثبت قدم کی مکمل حمایت کرتا ہے اور منشیات کے خلاف اس مہم کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم صرف سرکاری نہیں بلکہ عوامی ہونی چاہیے تاکہ ہر شہری اس میں اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کمشنر پشاور سے اپیل کی کہ اس مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے اسے گھروں اور محلوں تک توسیع دی جائے تاکہ آئس جیسے مہلک نشے میں مبتلا نوجوانوں کا جلد از جلد علاج ممکن ہو۔ انہوں نے تجویز دی کہ مقامی پولیس تھانوں کو ہدایات دی جائیں کہ وہ آئس کے نشے میں مبتلا نوجوانوں کی شناخت کر کے ان کو بحالی مراکز تک پہنچائیں۔ عوام کو سہولت دی جائے کہ اگر ان کے گھروں میں کوئی فرد آئس جیسے نشے میں مبتلا ہے تو وہ بلا خوف پولیس سے رابطہ کریں تاکہ ایسے افراد کو علاج کی سہولت دی جا سکے، اس مہم کےلیے ایک ہیلپ لائن اور عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے تاکہ لوگ اعتماد کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔ شہزاد احمد نے کہا کہ چونکہ یہ مہم براہ راست عوامی مسائل سے جڑی ہوئی ہے اس لیے ہمیں یقین ہے کہ یہ گزشتہ مہمات کی طرح کامیاب ہوگی۔ انہوں نے پشاور کے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں اور نشے کے خلاف جاری اس جہاد میں حکومت اور انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.