Live Updates

فلسطینی طلبہ کی تعلیمی مدد کو وسعت دینے کی تجاویز پر غور

ہفتہ 14 جون 2025 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کو دی جانے والی امداد کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا،فلسطینی طلبہ کی تعلیمی مدد کو وسعت دینے کی تجاویز پر غور کیا گیا ۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران اسرائیل کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے غزہ اور مغربی کنارے میں بگڑتی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے فلسطینی کاز کے لیے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت دہرانے کا اعادہ کیا اور فلسطینی عوام کو انسانی امداد بڑھانے اور تعلیمی معاونت فراہم کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں فلسطینی طلبہ کی تعلیمی مدد کو وسعت دینے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات