Live Updates

خلیفہ سوئم عثمانؓ نے دین اسلام کیلئے اپنی دولت بے دریغ استعمال کی

آپ کی سیرت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے، آپ کی مظلوم شہادت ہے، مولانا عبد الماجد

ہفتہ 14 جون 2025 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) پاکستان امن کونسل سندھ، مرکزی علما کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، خطیب و امام جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ امیر الممنین خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے دین اسلام کے فروغ کے لئے اپنی دولت بے دریغ استعمال کی آپ رضی اللہ عنہ کی سیرت مسلم حکمرانوں کے لئے بہترین مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار مولانا عبد الماجد فاروقی نے خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنی کے یوم شہادت کے حوالے سے مدرسہ تعلیم القرآن میں منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس سے مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد اسحاق چشتی و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ سیدنا عثمان غنی دور رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کاتب وحی رہے جبکہ پہلے دو خلفائے راشدین سیدنا حضرت ابو بکر صدیق اور سیدنا حضرت عمر فاروق کے ادوار میں مشیر رہے تاہم سیدنا عمر فاروق کی شہادت کے بعد آپ سیدنا عثمان غنی کو خلیفہ منتخب کیا گیا آپ کے بارہ سالہ دور خلافت میں اسلامی مملکت کی سرحدیں چاروں طرف پھیل گئی آپ کے گھر کا 22روز محاصرہ کرنے کے بعد آپ کو شہید کردیا گیا اور اس وقت آپ تلاوت قرآن پاک فرما رہے تھے مولانا عبدالماجد فاروقی نے کہا کہ سیدنا عثمان غنی کی شہادت مظلوم شہادت ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن کے لیے ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے عالمی برادری کو آواز اٹھانا ہو گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات