Live Updates

sالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان معاہدہ

ً قطر چیریٹی الخدمت کے 13 موبائل ہیلتھ یونٹس کے لئے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی

ہفتہ 14 جون 2025 20:00

ج*راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور قطر چیریٹی کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت قطر چیریٹی الخدمت کے 13 موبائل ہیلتھ یونٹس کے لئے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی اس معاہدے کا مقصد ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانا ہے اِسی حوالے سے قطر چیریٹی کے وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا جہاں قطر چیرٹی کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبد الرحمنٰ اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری نے اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کئے تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، چیئرمین ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف، نیشنل ڈائریکٹر موبائل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اعجاز نذیر جبکہ قطر چیریٹی کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالرحمن اور ڈائریکٹر پروگرامز وقاص حلیم نے شرکت کی سید وقاص جعفری نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مشن ہمیشہ سے محروم طبقے تک صحت، تعلیم اور ریلیف جیسی بنیادی سہولیات پہنچانا ہے "قطر چیریٹی کے ساتھ یہ معاہدہ ہمارے صحت کے شعبے کو مزید مضبوط کرے گا اور ہم زیادہ سے زیادہ افراد تک مفت طبی سہولتیں پہنچا سکیں گے -پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے کہا کہ الخدمت کے موبائل ہیلتھ یونٹس، خصوصاً 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد، روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کو علاج، ادویات، لیبارٹری ٹیسٹس اور دیگر بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں قطر چیریٹی کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالرحمن نے الخدمت کی خدمات کو سراہا اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے اس عزم کی علامت ہے کہ صحت جیسی بنیادی سہولت کو ہر فرد تک پہنچانا انسانیت کی اہم خدمت ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات