Live Updates

ظ*تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع کوئٹہ کی جانب سے ایک عیدملن پارٹی کا اہتمام کیاگیا

ہفتہ 14 جون 2025 20:30

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع کوئٹہ کی جانب سے ایک عیدملن پارٹی کا اہتمام کیاگیاجس میں تعلیمی افسران ہیڈماسٹرز پروفیسر اساتذہ کرام اور اراکین تنظیم کثیرتعدادمیں تشریف لائے ہوئے تھے اس بابرکت مجلس کی افتتاح کلام۔

(جاری ہے)

پاک سے کی گئی جس کی سعادت جناب سمیع اللہ خان صاحب صدرضلع قلعہ عبداللہ نے حاصل کی افتتاحی کلمات صدر ضلع جناب حافظ محمد حنیف کاکڑنے اداکیے حاجی یارمحمد کہوسہ صیفل خان بمبل نے بھی اپنیاپنے خیالات کااظہار کیا مہمان خصوصی رئیس اللہ ڈنہ منگریو صدر تنظیم اساتذہ بلوچستان نے شرکاسیخطاب کرتے ہوئے تنظیم اساتذہ پاکستان کی دعوت پیش کرتے ہوئے اساتذہ کے مسائل اور ان کے حل کی تجاویزدی موجودہ صورتحال سے آگاہی فرماتے ہوئے موجدہ بجٹ ملازم کش بجٹ کہا انھوں نے سرکارسے مطالبہ کیاکہ ملازمین کی تنخواہوں میں خاطرخواہ اضافہ کیا جائے مہنگائی نے عوام کاجیناحرام کردیاہے ضلعی سیکرٹری حبیپ الرحمان نیاساتذہ کی خدمت کرتے ہوئے پرتکلف عصرانے کااہتمام کیا اور شرکاکاشکریہ اداکیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات