Live Updates

qاسرائیلی جارحیت، ظلم و بربریت اور دہشتگردی کی شدید مذمت

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

ؤلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) مرکزی کسان لیگ چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ اور صدر اشفاق ورک نے اسرائیلی جارحیت، ظلم و بربریت اور دہشتگردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ نہ صرف انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ "گریٹر اسرائیل" جیسے مذموم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش بھی ہے۔

انہوں نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کے فورمز اور دیگر عالمی پلیٹ فارمز پر اسرائیلی مظالم کے خلاف دو ٹوک، جرات مندانہ اور عملی مؤقف اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ ایران کو عالمی قوانین کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اور کسی بھی خودمختار ریاست کو اپنی سرحدوں، عوام اور خودمختاری کے تحفظ کا مکمل اختیار ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں ن مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کے منڈلاتے ہوئے بادل ایک نازک صورتحال پیدا کر رہے ہیں جس کا اثر ملکی معیشت، فوڈ سیکورٹی اور کسانوں کی زندگیوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ ایسے نازک وقت میں حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فوڈ سیکورٹی کو اولین ترجیح دے اور زرعی شعبے کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور عدم توجہی کے باعث رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے میں 13.49 فیصد کی خطرناک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ صرف کسانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری قوم کیلئے ایک تشویشناک علامت ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی پالیسیوں کو فوری طور پر کسان دوست بنایا جائے۔سبسڈی، بیج، کھاد اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ فوڈ سیکورٹی کو قومی سلامتی کا مسئلہ سمجھا جائے۔کسانوں کو جدید مشینری اور تربیت کے ذریعے خود کفیل بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی، علاقائی اور قومی سطح پر پیدا ہونے والے ان سنگین خطرات کا ادراک کرے اور اپنے پالیسی فیصلوں میں کسانوں کی فلاح و بہبود کو مرکزی حیثیت دے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات