Live Updates

اسرائیل اور امریکہ ایران کے ساتھ جنگ کو طول دیکر ملک میں امریکہ نواز حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایران کا جوہری پروگرام ختم کیا جا سکے،خطہ موجودہ کشیدہ صورتحال کا قطعا متحمل نہیں ہوسکتا،اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ایران کا حق ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر

ہفتہ 14 جون 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ 13جون کی صبح اسرائیل نے اپنے لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کی مدد سے ایران پر بلا جواز حملہ کرتے ہوئے صریحا ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا اسرائیل اور امریکہ مل کر ایران میں امریکہ نواز حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایران کا جوہری پروگرام ختم کیا جا سکے اس سے پہلے بھی وہ ایسی ہی کارروائیوں میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی کئی سرکردہ شخصیات کو شہید کرچکا ہے ایران کا جوہری پروگرام شروع دن سے اسرائیل کو کھٹکتا ہے اور اس وقت جب ایران اور امریکا میں بات چیت چل رہی ہے ان حملوں کو اسرائیل کی کھلی بدمعاشی کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جاسکتاحالیہ حملوں میں اسرائیل نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی، ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی شمخانی، ایرانی آرمی کے مختلف شعبوں کے سرکردہ حکام غلام رضا سلمانی، جنرل اسماعیل اور رضا تنگرسی اورتہران سمیت مختلف شہری آبادیوں پر حملے کرکے 80 سے زیادہ خواتین اور بچوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر جنگی طیاروں اور 100 ڈرونز کی مدد سے حملہ کیا ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایران پر اسرائیلی حملے انتہائی تشویشناک اور خطے کیلئے نیا بحران ہیں ایران میں مقیم 5 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاہے عالمی برادری کی طرف سے اسرائیل کے ایران پر بڑے حملے کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے اسرائیل نے رات کے وقت ایران کے خلاف یک طرفہ کارروائی کی اسرائیل کا ایران پر حملہ ایران کی سلامتی اور خود مختاری پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہے خطہ موجودہ کشیدہ صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا اسرائیل کی بربریت کی وجہ سے موجودہ صورتحال عالمی امن کیلئے بجا طور پر ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ایران کا حق ہی. ایران پر اسرائیل کیحالیہ اور پاکستان کے مختلف شہروں پر 6 اور7 جون کی رات ہونے والے بھارتی حملوں میں مماثلت پائی جاتی ہی. پاکستان میں آنے والے ڈرونز کے اسرائیلی ساختہ ہونے کے واضح شواہد ملے ہیں، جن سے بھارت اور اسرائیل کی طرف سے خطے کا امن تباہ کرنے کے عزائم کا پتہ چلتا ہے اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے سی پیک سے منسلک خطے کی معاشی سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہونگی
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات