
ْ حزب اللہ و حماس کی حمایت قبلہ ائول کی آزادی ایران کی خواہش، ایمانی غیرت کا مظہر قرار
اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کو مسلمانوں کی بنیادی دینی ذمہ داری قرار دیا گیااسرائیل کی مثال دراڑ جیسی، جو صرف مسلم اتحاد سے مٹ سکتی ہے تل ابیب میں عمارتیں گرنے پر عالمی واویلا، فلسطینی بچوں کی چیخیں کیوں نہ سنیں امام کعبہ کے خطبہ حج میں ظالموں کی تباہی کی دعا اب اثر دکھا رہی ہے وزیردفاع خواجہ آصف کا اسمبلی فورم پرخطاب قومی غیرت کا مظہرہے میجر (ر) گل زمان خان اعوان سینٹرل سیکرٹری ویلفیئر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی
اتوار 15 جون 2025 14:55
(جاری ہے)
میجر گل زمان نے اسرائیل کی حقیقت کو ایک دیوار میں پڑی دراڑ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم ممالک غیرت اور جراء ت کا مظاہرہ کرتے تو یہ ناجائز وجود کب کا مٹ چکا ہوتا۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج تل ابیب میں جب عمارتیں گر رہی ہیں، تو دنیا کو چیخ و پکار سنائی دے رہی ہے، لیکن جب فلسطین میں معصوم بچے، مائیں اور بزرگ خاک و خون میں تڑپتے تھے، تب ان کا درد کسی کو کیوں محسوس نہ ہوا انہوں نے امام کعبہ کے خطبہ حج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب امام نے دعا کی کہ ''اللہ بدعات کو مٹائے اور ظالموں کو تباہ کری''، تو وہ دعا اب پوری ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اسرائیل پر نازل ہوتی تباہی اسی دعا کا اثر ہے۔میجر (ر) گل زمان نے کہا کہ آج بھی ایران جس ایمانی حوصلے کے ساتھ مظلوموں کی مدد کر رہا ہے، وہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک آئینہ ہے۔ ایران تنہا نہیں بلکہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے، جبکہ پچاس سے زائد مسلم ممالک کی خاموشی ان کے ننگِ ایمان ہونے کا ثبوت ہے۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کریں اور حق و باطل کی اس جنگ میں کھل کر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.