Live Updates

فتح جنگ میں مقامی ڈیم میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق

اتوار 15 جون 2025 15:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں مقامی ڈیم میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فتح جنگ کے علاقے ڈھرنال میں نور خان ڈیم میں نہاتے ہوئے 14 سالہ عبداللہ ولد سفیر اور 10 سالہ محمد ثوبان ولد شہزاد ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل مقامی افراد نے دونوں لاشیں نکال لیں جنہیں ریسکیو ایمبولینس میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ دونوں لڑکوں کا تعلق گورنر پنجاب کے علاقہ سے ہے ۔ افسوس ناک واقعہ پر گورنر سردار سلیم حیدر خان نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔\378

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات