
آپریشن یا علی ابن ابی طالب،اسرائیل پر جدید عماد، قدر، اور خیبر شکن میزائل فائر کیے گئے
اتوار 15 جون 2025 16:40
(جاری ہے)
ایرانی عسکری حکام کے مطابق، عماد مکمل رہنمائی اور کنٹرول کی صلاحیت رکھتا ہے جب تک کہ وہ ہدف سے نہ ٹکرا جائے، اور یہ ایران کا پہلا انتہائی درست میزائل سمجھا جاتا ہے۔
یہ مائع ایندھن سے چلنے والا میزائل ہے، جس کی لمبائی 15.5 میٹر، وزن ایک ہزار 750 کلوگرام، مار کرنے کی حد ایک ہزار 700 کلومیٹر اور سرکلر ایرر پربیبل (سی ای پی) صرف 50 میٹر ہے۔2005 میں متعارف کرایا گیا قدر میزائل شہاب-3 درمیانی فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا بہتر ورڑن ہے، جو 2003 سے ایرانی فوجی خدمت میں ہے۔یہ دو مرحلوں پر مشتمل راکٹ ہے، جس کا پہلا مرحلہ مائع ایندھن سے اور دوسرا مرحلہ ٹھوس ایندھن سے چلتا ہے، اور یہ 3 ورڑن میں تیار کیا جاتا ہی: قدر-ایس کی رینج ایک ہزار 350 کلو میٹر ہے، قدر-ایچ کی رینج ایک ہزار 650 کلو میٹر ہے اور اور قدر- ایف کی رینج ایک ہزار 950 کلو میٹر ہے۔اس کی لمبائی 15.86 سے 16.58 میٹر کے درمیان ہے، جب کہ ایئر فریم کا قطر 1.25 میٹر ہے، اور وزن 15 سے 17.5 ٹن کے درمیان ہوتا ہے۔شہاب-3 کے مقابلے میں اس کی لمبائی زیادہ ہے تاکہ اس میں اضافی ایندھن اور آکسیڈائزر ٹینک شامل کیے جا سکیں، جو ایک ہزار 300 سے ایک ہزار 500 کلوگرام اضافی پروپیلیٹنٹ لے جا سکتے ہیں اور انجن کو مزید 10 یا اس سے زیادہ سیکنڈ تک جلنے کی اجازت دیتے ہیں۔اس اضافی وزن کا ازالہ کرنے کے لیے، میزائل کے ایئر فریم کو ہلکے ایلومینیم سے تیار کیا گیا ہے، جس سے اسٹیل ڈیزائن کے مقابلے میں 600 کلوگرام وزن کم ہوا۔وارہیڈ کا وزن ایک ہزار کلوگرام سے کم کر کے 650 کلوگرام کر دیا گیا، جس سے میزائل کی رینج ایک ہزار 200 کلومیٹر سے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر تک بڑھ گئی۔قدر میں بیبی-باٹل طرز کا وارہیڈ ڈیزائن شامل کیا گیا ہے، جو ایروڈائنامکس اور درستگی کو بہتر بناتا ہے، جدید رہنمائی نظام کے ساتھ، اس کی سی ای پی 2 ہزار 500 میٹر سے گھٹ کر 100 سے 300 میٹر تک ہو گئی ہے۔خیبر شکن میزائل ایک درمیانی فاصلے کا بیلسٹک میزائل ہے، جو اسٹریٹجک حملوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور پچھلے معرکوں میں اپنی مؤثریت کا مظاہرہ کر چکا ہے۔خیبر شکن-1 اور خیبر شکن-2 دونوں ورڑن اسرائیل کے جدید فضائی دفاعی نظاموں، جیسے ایرو-3 اور ڈیوڈز سلنگ، کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس کی اندازاً رینج تقریباً ایک ہزار 450 کلومیٹر (تقریباً 900 میل) ہے، اور یہ روایتی یا ممکنہ طور پر غیر روایتی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے یہ خاص طور پر مہلک ہو جاتا ہے۔یہ جدید رہنمائی ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے، جس میں قابلِ نقل و حرکت ری انٹری وہیکلز (ایم اے آر یو ایس) شامل ہیں، جو میزائل ڈیفنس سسٹمز کو چکمہ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔یہ دو مرحلہ جاتی ٹھوس ایندھن والے انجن سے چلتا ہے، جس سے یہ مائع ایندھن والے میزائلوں کے مقابلے میں تیزی سے لانچ کے لیے تیار ہو جاتا ہے،یہ دشمن کے علاقے میں موجود اہم اسٹریٹجک اہداف جیسے بنیادی ڈھانچے اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔صیہونی ریاست کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی یہ نئی لہر ہفتہ کی شب شروع ہوئی جو جمعہ کے روز شروع ہونے والے جوابی آپریشن کے اگلے مرحلے کی نمائندگی کرتی ہے۔یہ کارروائی ان دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل میں کی جا رہی ہے، جو اسرائیل نے تہران سمیت مختلف ایرانی شہروں پر کیے، جن میں کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز، نیوکلیئر سائنسدان اور عام شہری بشمول بچے شہید ہوئے۔یہ بے مثال فوجی آپریشن یا علی ابن ابی طالب کے کوڈ نام سے انجام دیا جا رہا ہے، جو عید الغدیر کی بابرکت مناسبت کے ساتھ موافق ہے۔پاسداران انقلاب اسلامی کے عوامی رابطہ شعبہ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ اس کے ایرو اسپیس ڈویڑن نے صیہونی حکومت کی نئی جارحیت کے براہ راست ردعمل میں اس کارروائی کا آغاز کیا۔بعض ذرائع ابلاغ نے تازہ ایرانی حملے کو مقبوضہ علاقوں کے خلاف ایرانی مسلح افواج کی جانب سے کیا جانے والا سب سے بڑا میزائل حملہ قرار دیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
-
سعودی عرب، زندہ بھیڑوں کے جسم کے اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
-
یونان میں کریتی جزیرے پر لگنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچادی
-
ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام تھاڈکی پہلی بیٹری آپریشنل ہو گئی
-
امریکہ اگلے ہفتے اوسلو میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا خواہاں
-
پوتین اورٹرمپ فون کال کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
برطانوی جیٹ ایف 35 طیارہ سترہ دنوں سے کیرالہ میں پر اسرار طور پر پھنس کر رہ گیا
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.