Live Updates

صوبائی مالیاتی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور پنجاب کے عوام کے منتخب اداروں کے وقار پر حملہ قرار دے رہے ہیں

اتوار 15 جون 2025 17:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) پنجاب میں آئینی وقار اور مالیاتی نظم پر کھلا حملہ کرتے ہوئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے نہ صرف محکمہ خزانہ پنجاب کے تحریری حکم نامے کو یکسر نظر انداز کیا بلکہ پنجاب اسمبلی کے آئینی مینڈیٹ کو بھی سفاکی سے روند ڈالا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اے جی آفس نے 309 کروڑ روپے سے زائد کی سرکاری رقوم بغیر ڈسٹرکٹ آکاؤنٹس آفیسرکی منظوری اور بغیر PWD چیک کے MPG/RAAST کے ذریعے جاری کیں حالانکہ محکمہ خزانہ نے 12 جون 2025 کو واضح ہدایت جاری کی تھی کہ کوئی بھی ادائیگی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کی منظوری اور چیک کے بغیر نہ کی جائے۔

اس عمل کے خلاف ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے پنجاب اسمبلی میں ایک مضبوط تحریک التوائکار جمع کرائی جس میں AG اور CGA کی طرف سے کی گئی ان کارروائیوں کو غیر آئینی، غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دیا گیا۔قانونی ماہرین اور سینئر افسران اس اقدام کو آرٹیکل 117 اور صوبائی مالیاتی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور پنجاب کے عوام کے منتخب اداروں کے وقار پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔\378
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات