خلیفہ سوم حضرت عثمان غنیؓ کا یوم سرکاری سطح پر نہ منانا بے حسی ہے، طارق مدنی

اتوار 15 جون 2025 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ خلیفہ سوم عثمان غنی کا یوم سرکاری سطح پر نہ منانا حکومتی بے حسی ہے وہ صوبائی امن سیکریٹریٹ گلستان میں امیر الممنین خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر امن کونسل کے اپنی زیر صدارت خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے طارق مدنی نے کہا کہ خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی وہ صحابی رسولﷺ ہیں جن کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ صحابہ کرام میں سے عثمان کے اخلاق مجھ سے ملتے ہیں نبی کریمؓ نے حضرت عثمان کی شرم و حیا کی کچھ یوں گواہی دی کہ فرشتے بھی عثمان سے حیا کرتے ہیں آپ کو جامع قرآن بھی کہا جاتا ہے آپ کے دور میں اسلام بہت تیزی سے پھیل رہا تھا مختلف قبیلوں کیلوگ جوق در جوق اسلام قبول کررہے تھے قرآن مختلف لہجوں میں پڑھا جاتا تھا آپ نے قرآن کی تحریف کے ڈر سے قرآن کی مختلف جگہ لکھی ہوئی آیات کو جمع کیا یہ آپ کا وہ عظیم کارنامہ ہے جسے سونے کے حروف میں لکھا جاسکتا ہے اجلاس سے مولانا عبد الماجد فاروقی، مفتی محمد عدنان مدنی، مولانا محمد عکاشہ، محمد اسحاق چشتی و دیگر رہنماں نے خطاب کیا اور ناموس رسالتؓ، عظمت صحابہ و صحابیات اور شان ازواج مطہرات رسول اللہؓ کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کیا مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ حضرت عثمان اپنی شہادت کے وقت قرآن کی تلاوت فرما رہے تھے۔