Live Updates

ہم نے ہمیشہ اقتدار کو نہیں بلکہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے،فضل حکیم

اتوار 15 جون 2025 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اقتدار کو نہیں بلکہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے۔ ہمیں اپنے عوام کی خدمت سے دلی خوشی اور اطمینان حاصل ہوتا ہے اور میں خود کوعوام کاخادم تصور کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے ملوک آباد مینگورہ دورہ کے موقع پر لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ حلقہ کے تمام لوگ ہمارے لیے یکساں اہمیت رکھتے ہیں اور ہم کسی بھی فرق یا امتیاز کے بغیر تمام لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے حجرے کے دروازے عوام و کارکنان کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور میں ہمہ وقت ان کی خدمت کے لیے موجود ہوں۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا وژن بھی اسی عوامی خدمت کے جذبے پر مبنی ہے اور ہم اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ ہر شہری کو بنیادی سہولیات اور انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو نہ صرف عوامی مسائل کو صحیح معنوں میں سمجھتی ہے بلکہ ان کا دیرپا اور قابل عمل حل بھی رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی کا منشور شفاف حکمرانی، انصاف کی فراہمی، تعلیم، صحت، اور معاشی بہتری جیسے بنیادی عوامی حقوق پر مبنی ہے۔فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد کسی فرد یا گروہ کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ ہر پاکستانی کو باعزت زندگی گزارنے کا حق ملے اور یہی ہمارا منشور ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات