Live Updates

ایران نے تہران پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیئے

ایران سے کئی میزائل داغے گئے جن میں سے بیشتر کو روک دیا گیا تاہم اب تک کسی حادثے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں، اسرائیلی فوج

اتوار 15 جون 2025 21:05

تہران /مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)ایران نے دارالحکومت تہران پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرونز اور بیلسٹک میزائل داغ دیے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے پہلی بار دن کی روشنی میں اسرائیل پر میزائل حملہ کیا ہے اور یہ حملوں کی تیسری لہر ہے۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائل اسرائیلی علاقوں میں گرے ہیں۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے میزائل فائر کرنے پر شمالی اور وسطی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے اور اسرائیلی فوج نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کی۔اسرائیلی فوج کے مطابق ایران سے کئی میزائل داغے گئے جن میں سے بیشتر کو روک دیا گیا تاہم اب تک کسی حادثے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ادھر اسرائیلی حکومت نے 30 جون تک ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کچھ دیر قبل اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کے مطابق 50 جہازوں کے ذریعے 170 ایرانی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تہران میں پاسداران انقلاب اور ایرانی دفاعی نظام سیمنسلک اہداف کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق تہران کے وسطی علاقیمیں ایرانی پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جبکہ تہران کی شاہراہ طالقانی اور ولی عصر میدان کے قریب علاقوں میں دھماکے ہوئے۔

عرب میڈیاکے مطابق تہران میں پولیس ہیڈ کوارٹر پراسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔تہران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسرائیل کے حملے جاری رہے تو جوابی کارروائی انتہائی طاقتور اور فیصلہ کن ہوگی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات