سیالکوٹ پولیس ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،ترجمان

اتوار 15 جون 2025 21:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) سیالکوٹ پولیس ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں اہم و ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ناجائز تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ناجائز تجاوزات ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ اور شہریوں کے لیے تکلیف کا باعث ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سیالکوٹ پولیس ان ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے ، اس ضمن میں شہریوں کا تعاون بہتر خدمت میں معاون ہو گا۔