تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ

اتوار 15 جون 2025 21:20

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)بلوچستان کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.8 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر اور مرکز تربت سے 40 کلو میٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں بھی یکم جون سے زلزلوں کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز ایک بار پھر لانڈھی، قائد آباد اور ملیر میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں حالیہ عرصے کے دوران اب تک زلزلے کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد 37 ہوگئی ہے۔